DG Rangers Visits Benazir Bhutto University Lyari

Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed

ڈی جی رینجرز کا لیاری شہید بینظیر یونیورسٹی کا دورہ


ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ لیاری کی ذی شعور عوام خصوصا اساتذہ اور طلبہ علاقے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب خونی ریزی کو پس پشت ڈال کر پر امن اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں یہ بات انہوں نے لیاری میں واقع شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے دورے پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر سندھ رینجرز کے کردار کو بھی سراہا جبکہ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کےدوران لیاری گینگ وار کے محرکات اور موجودہ حالات کا جائزہ پیش کیا ساتھ ہی طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.