D.G Rangers Muhammad Saeed Urges Students To Use Their Skills

Major General Saeed

طالب علم اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ڈی جی رینجرز


ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زجن میں سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد بر فت ،مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلانی ،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر بکھا رام دیوراجانی اورسندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن سہاری ، انتظامیہ او ر سندھ کی مختلف یونیورسٹی سے آئے طلباء اور طالبات نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا ۔ ڈی جی رینجرزنے واضح کیا کہ سندھ بھرمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ ) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی جی رینجرز نے مزیدکہا کہ سندھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کئی نامور لوگوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشر ے میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ سندھ اور پاکستان کے روشن مستقبل کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز،دیگر اعلیٰ شخصیات اور طلبہ نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔ بعدازاں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے حیدر آباد اور میر پورخاص ڈویژن کی سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.