Commander Shahid Baig Mirza Investiture Awards To Soldiers

جنرل شاہد بیگ مرزا(کور کمانڈر کراچی)نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ کو اعلیٰ فوجی اعزازت سے نوازا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ):کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے فوجی افسران ،جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ کو اعلیٰ فوجی اعزازت ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) جبکہ ستارہ بسالت سے نوازا ۔

فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق تقریب اعزازت کی سادہ مگر پروقار تقریب ملیر کینٹ میں منعقد ہوئی ، پاک فوج کے متعلقہ شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی ، جرات و بہادر ی اور طویل عرصے تک قابل تعریف خدمات کے صلے میں افسران ،جوانوں اور شہداء کو ایوارڈز دیے گئے ، ترجمان پاک فوج کے مطابق 12آرمی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری ،13افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری جبکہ ایک افسر اور 5شہید جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازاگیا ،ستارہ بسالت شہداء کے اہل خانہ نے وصول کیے ،تقریب میں فوجی افسران ان کے اہل خانہ ،شہداء اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.