China President Attend Pakistan Parade

چینی فضائیہ کے سربراہ   کی پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں  شرکت


رسالپور/نوشہرہ : پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چینی فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان نے خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دو سعودی کیڈٹس سمیت ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور بھی تقریب میں شریک  .مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب میں چینی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈنگ لے ہینگ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے اعزاز ہے۔ دو سعودی کیڈٹس سمیت  پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے جوانوں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔ شاہینوں نے پیراجمپنگ کی ایسی مہارت دکھائی کہ حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.