Chief Minister Declared Disqualified Nawaz Sharif And Jahangir

Nawaz Sharif

نوازشریف اورجہانگیرترین تاحیات نااہل قرار


اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین سمیت نااہل قراردیے جانے والے کئی سیاستدانوں کے مستقبل کا تعین کردیا۔ نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا۔

آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین سے  فیصلے کے تحت پاناما کیس میں تاحیات نااہل قرار دیے جانے والے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیاجبکہ  5 سال کیلئے نااہل قرار پانےوالے جہانگیر ترین کو بھی تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا۔فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیے گئے سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات ہوگی، جب تک عدالتی ڈیکلیریشن موجو دہے ، نااہلی رہے گی۔ رکن پارلیمنٹ ہونے کیلئے صادق اور امین ہونا ضروری ہے اورجو شخص صادق اور امین نہیں ہے اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے۔آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں، فیصلہ 18 ویں ترمیم میں آرٹیکل 63 کے تحت مدت کا فیصلہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.