Bilawal Bhutto will release Karachi from ‘permanent national trouble’

Bilawal Bhutto

شہر کو”مستقل قومی مصیبت“سے آزاد کروائیں گے:بلاول بھٹو


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی کو لندن سے آزاد کروا لیا،اب اسے مستقل قومی مصیبت سے آزاد کروائیں گے۔

کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہرمیں امن لوٹ آیا اب اسے برقرار رکھنے کے کئے پولیس ریفارمزکی ضرورت ہے ،پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی جن کی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی ایم کیو ایم غلط ہے تو اس کے ساتھی کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں ؟ان کو ہدایات بھی لندن سے آتی ہیں،ہماری پارٹی ٹارگٹ کلرز کی جماعت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کراچی کے مسائل بڑے ہیں ،شہر میں پانی،ٹریفک سب سے بڑا ایشوہے ،بلدیاتی نظام کے باوجود یہاں بہتری نہیں آسکی ،ہم اس کام میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تو”مستقل قومی مصیبت“آڑے آجاتی ہے کیونکہ بلدیاتی نظام ان کے پاس ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر شہر میں صفائی کا نظام ٹھیک ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ کو کام کرنے کے لئے صوبہ سندھ نے اربوں کے فنڈ دئیے جس کا کوئی حساب نہیں دیا جارہا ،اگر ان سے کچھ پوچھاجائے تو کہا جاتا ہے کہ ہمیں اختیارات نہیں دئیے جارہے۔ہم نے صوبہ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا رکھا اور شہر میں کئی ترقیاتی کام کروائے ۔کراچی جب سے نفرت کی سیاست سے آزاد ہوا ہے تو ہر کوئی اس کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کررہا ہے ،پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کررہی ہے ہمیں بانی متحدہ کی شکل میںنیا چہرہ نہیں چاہیے ،عمران اور الطاف ایک دوسرے کا عکس ہیں ،ایک ہڑتال کرتاہے تو دوسرا دھرنا دیتا ہے ،کراچی پر بنی گالہ سے کنٹرول کرنے کی باتیں ہورہی ہیں پہلے اسے لندن سے کنٹرول کیا جاسکتا۔بلاو ل بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ناکامی کے بعد وہ ”دو نہیں ایک “کا نعرہ لے کر آگئے،جس صوبے میں آپ کی حکومت تھی اس صوبے میں آپ ناکام رہے وہاں توکوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ،صوبے میں اے پی ایس سانحہ ہوگیا لیکن آپ پارا چنار میں دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے تھے،اس وقت آپ کا پاکستان کہاں پر تھا جب آپ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف پی ٹی آئی کے وزیروں نے کرپشن کے الزام لگائے ؟ مگر آپ نے انہی کو برطرف کر دیا۔آپ کی پارٹی کا یہ تو عالم ہے کہ جو اس میں شامل ہوجائے تو وہ شفاف ہوجاتا ہے۔نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اعلان یہاں آکر کرتے ہیں اور پیسہ کہیں اور لگادیتے ہیں،ن لیگ کی حکومت نے کراچی کی گیس بند کرکے شہرکو اندھیروں میں ڈبو دیا،اس کے بعد وزیر اعظم یہاں سیاست کرنے آگئے۔نواز شریف آپ کی ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں لیکن اگر آ پ ان کی عزت کرتے تو آپ کو عزت ملتی ۔ان کاکہنا تھا کہمیں جانتا ہوں کہ اگر کراچی ترقی کرتا ہے توپاکستان ترقی کرتا ہے اور اس ترقی کے لیئے، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے مجھے آپ کی طاقت چاہئے، مجھے آپ کا ووٹ چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.