Bilawal Bhutto Don’t want another MQM-founder in shape of Imran Khan

Bilawal Bhutto Jalsa Karachi

  بلاول بھٹو  نے عمران خان اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کا عکس بتا دیا 


کراچی کے ضلع وسطی میں پیپلز پارٹی نے 44 برس بعد جلسہ منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے پہلے ایم کیو ایم، پھر تحریک انصاف اور پھر حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کی۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کو مستقل قومی مصیبت کے ہر دھڑے سے آزاد کرایا جائے گا، لیاقت آباد میں پہلے نفرت کانعرہ لگایا جاتاتھا، میرے سامنے ان لوگوں کی تصاویر ہیں جنہوں نے شہادت دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہزاروں شہداء نے ظلم کی فضا میں پیپلز پارٹی کا پرچم تھامے رکھا، پیپلزپارٹی کے ہزاروں شہداء کے لیے نعرہ لگاتا ہوں، یہ وہ کراچی ہے جہاں میں پیدا ہوا‘۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میرا گھر ہے، یہ میری سانسوں میں بستا ہے، میری ایک پہچان کراچی شہر بھی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پہلے مرحلے میں کراچی میں امن قائم کیا ہے، دوسرے مرحلے میں کراچی کو مستقل قومی مصیبت سے نجات دلائیں گے‘۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ’کراچی میں 35 سالوں میں جو ہوا وہ آپ سب کے سامنے ہے، کراچی میں خون اور دہشتگردی تھی، کراچی کا مسئلہ وہی حل کرسکتا ہے جو یہاں پیدا ہوا ہو‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.