Amjad Sabri Murder Case: Killer moves SHC against military court verdict

Amjad Sabri Case

امجد صابری قتل،مجرم عاصم کیپری کی سزائے موت چیلنج


کراچی: مشہور قوال امجد صابری کے قتل میں سزا یافتہ مجرم عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی سزائے موت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مرکزی اور سزا یافتہ مجرم عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ عاصم کیپری کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 اپریل 2018 کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز سے اپنے شوہر کی سزائے موت کی اطلاع ملی۔ فوجی عدالت کے فیصلے کی نقول کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا تاہم ٹرائل اور فوجی عدالت سے منتقل کوئی معلومات نہیں دی جارہیں۔ عاصم کیپری کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 اپریل 2018 کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز سے اپنے شوہر کی سزائے موت کی اطلاع ملی۔ فوجی عدالت کے فیصلے کی نقول کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا تاہم ٹرائل اور فوجی عدالت سے منتقل کوئی معلومات نہیں دی جارہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے شوہرعاصم کا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں اس لئے اس پر فوجی عدالت کا اطلاق بھی نہیں ہوتا، لہذٰا عدالت اپیل کے فیصلے تک فوجی عدالت کی سزا کالعدم قرار دے اور متعلقہ حکام کو سزائے موت دینے سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارتِ دفاع، وزرات داخلہ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.