Ahsan Iqbal injured in assassination attempt during Narowal corner meeting

Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی


نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، ان کے ہاتھ اور پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں، ڈی پی او نارووال نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نارووال سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

Police Pakistan

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں ایک چھوٹی سیاسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، جہاں ان پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، احسن اقبال کے دائیں ہاتھ اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ویڈیو دیکھیں : احسن اقبال کو اسپتال منتقل کرنے کے مناظر
رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں آپریشن تھیٹر میں انہیں طبی امداد دی گئی۔ عمران کشور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مقامی شہری عابد حسین کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی عمر 21 سال ہے۔ عمران کشور نے مزید کہا کہ احسن اقبال میٹنگ کے بعد باہر آرہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کردی، عابد حسین کپڑوں میں پستول چھپا کر آیا تھا۔ ڈی پی او نارووال نے واقعے کی وجوہات سے متعلق سوال پر کہا کہ تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں، ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.