AD Khwaja Issue Security High Alert

AD KHWAJA

اے ڈی خواجہ نے سیکیورٹیاالرٹ جاری کر دیئے

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی خان میں ڈی پی او اسکواڈ پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہںوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں.انہوں ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے, تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے, پیٹرولنگ, پکٹنگ, ناکہ بندی سخت بنانے, جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس اور مؤثر بنانیکے سلسلے میں رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں.آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جاسکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.