9 نومبر یوم اقبال ۔۔۔صوبائی حکومت نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی )ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے یوم اقبال پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔فیصلے کا اطلاق سرکاری کے علاوہ نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل ختم کردی تھی، اس حوالے سے چند روز قبل قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش ہوئی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی
جس پر تعطیل کی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کےاراکین کےبیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امورکی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنےسے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران برطانیہ، نیدرلینڈ، سوڈان اورجکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارت ساحلی امور کے معاہدے کی منظوری دی گئی اور،پاک سوڈان سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اوراس کے علاوہ پاکستان اورنائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلیٰ میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے میڈل کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعظم عمران کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کے تقررکی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری منظور کی گئی، اسٹیٹ بینک تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی گئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 2017 کے پارلیمنٹیرین اورٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور کابینہ کی وزارت صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییم نوکی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے، وفاقی کابینہ کے اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا وزرائے مملکت، معاونین خصوصی پر ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر مولانا سمیع الحق اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔
The post 9 نومبر یوم اقبال ۔۔۔صوبائی حکومت نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا appeared first on Urdu News.