9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر صوبہ سندھ میں عام تعطیل کی خبریں ، حکومتِ سندھ نے تردید کردی

حکومت سندھ نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پرعام تعطیل اوراس حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو چھٹی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے بعد رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ۔
The post 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر صوبہ سندھ میں عام تعطیل کی خبریں ، حکومتِ سندھ نے تردید کردی appeared first on Urdu News.