32 ton BP Tugboat handed over to Pakistan Navy

Pakistan Navy

شپ یارڈ میں تیارپل ٹگ پاک بحریہ کے سپردکردیاگیا


کراچی کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے والا 32 ٹن پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ 13 ناٹ رفتار والے ٹگ کے چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جو پاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں واقع شپ یارڈ پر ہوئی جسکے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ مہمان خصوصی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ شپ یارڈ جہاز سازی کی صنعت میں اہم کردار اداکررہاہے۔ شپ یارڈ ز کے انجینئرز اور ورکرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پاک بحریہ کراچی شپ یارڈ کو ہمیشہ تعاون اور سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔تقریب میں ایم ڈی ریئرل ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کیا۔ پی این ٹی ٹگ جسے فیض کا نام دیا 481 ٹن وزنی 34 میٹرلمبا ہے جسکی رفتار 13 ناٹ ہے ٹگ کا چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جوپاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.