25دسمبر کو کیا خوشخبری سنانیوالا ہوں؟ چیف جسٹس نے پوری قوم کوخوش کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اورڈی ایچ اے کو میٹنگ کرکے17 اکتوبرتک حتمی تجاویزدینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کراچی کوپانی سے متعلق 25 دسمبرکوخوشخبری ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پانی کا معاملہ حل نہ کیاگیاتوبہت بڑا مسئلہ ہوگا، ان معاملات کوہنگامی بنیادوں پرطے کریں،پانی کے مسئلے کاادراک جن لوگوں کوہے وہ پریشان ہیں اورکراچی کوپانی سے متعلق 25 دسمبرکوخوشخبری ملے گی۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اورڈی ایچ اے میٹنگ کرکے عدالت کوبتائیں اور مالی اورتکنیکی تجاویز 2 اکتوبرتک طے کریں اور 17 اکتوبرتک حتمی تجاویزدیں۔
The post 25دسمبر کو کیا خوشخبری سنانیوالا ہوں؟ چیف جسٹس نے پوری قوم کوخوش کر دیا appeared first on Urdu News.