لاہور(نیوز ڈیسک) سینیٹر سراج الحق پانچ سال کیلئے دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے،سراج الحق 2019ء تا2024ء تک امیر جماعت منتخب ہوئے ہیں، سراج الحق کی پہلی مدت 9اپریل 2019ء کو ختم پوری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی مدت کیلئے پھر امیر منتخب کرلیا ہے۔سینیٹر سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی پاکستان 2019ء تا2024ء کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔سینیٹر سراج الحق کی دوسری مدت 9اپریل 2019ء کے بعد شروع ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مردووٹرز کی تعداد34ہزار 666جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4ہزار 858ہے۔امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ملک سے یہ دہرا معیار اب ختم ہونا چاہئے۔حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک اس نازک صورتحال پر پہنچا ہے کہ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔
حکمران طبقہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہا ہے ،ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا،اسلئے عوام میں انقلابی اورعوامی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کو بھی چاہئے کہ بڑے بڑے بنگلوں کا طواف کرنے کی بجائے اپنے ووٹ کی طاقت کے ایٹم بم کو کرپشن،ناانصافیوں اور نااہل قیادت کے خلاف استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل ،گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے،حق وباطل کے معرکہ میں معاشرے کے اچھے لوگوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقامت دین کی جدوجہد کرنے والے لوگوں کا ساتھ دینا چاہئے۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں ناچ گانے اور فحاشی کی آزادی مگر اسلام اور ناموس رسالت کی بات کرنا جرم بن گیا ہے۔اس لیے ملک میں انقلاب لانے کے حقیقی لیڈر شپ کو آگے آنا ہوگا تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
The post 2019ء سے 2024 تک ’جماعت ِاسلامی‘ کی کمان کون سنبھالے گا ؟ نئے امیر کا اعلان کر دیا گیا appeared first on Urdu News.