13 terrorism-related cases sent to military courts

military courts Karachi Pakistan

13مقدمات فوجی عدالت منتقل، کراچی کے 7مقدمات شامل


کراچی سندھ کی انسدادِدہشت گردی عدالتوں میں کئی برس سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے گئے ہیں۔نجی نیوزچینل کے مطابق سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات کو اب فوجی عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے مقدمات میں کراچی کے 7 اور سکھر کے 6 مقدمات ہیں جن میں سانحہ نشتر پارک، انسداد پولیو ورکر ٹیم پر حملہ، سچل بم دھماکا اور دیگر قتل کے مقدمات شامل ہیں۔فوجی عدالت منتقل کئے گئے مقدمات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکرِ جھنگوی سمیت ہائی پروفائل دہشت گرد امین عرف معاویہ، ممتاز عرف فرعون، امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے اسحاق بوبی کے خلاف 3 مقدمات اور دیگر 15 سے زائد دہشت گرد بھی شامل ہیں۔مقدمات کے حوالے سے انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں کو مقدمات کی فہرست بھی موصول ہوگئی ہے جب کہ جج ایڈوکیٹ جنرل برانچ نے ملزمان کی تحویل اور مقدمات کی فائل کے لئے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.