یہ ہو ئی نہ با ت محکمہ داخلہ نے 9 نو مبر کی چھٹی کا اعلان کر دیا ، نو ٹی فکیشن جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے یوم اقبال پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری کے علاوہ نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل ختم کردی تھی، اس حوالے سے چند روز قبل قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش ہوئی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی جس پر تعطیل کی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔
The post یہ ہو ئی نہ با ت محکمہ داخلہ نے 9 نو مبر کی چھٹی کا اعلان کر دیا ، نو ٹی فکیشن جاری appeared first on Urdu News.