یہ ہوتا ہے تگڑا وار، عمران خان نے بہت بڑی وکٹ اڑالی ، سابق چئیرمین سینیٹ اور وفاقی وزیر تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (نیوزڈیسک )یہ ہوتا ہے تگڑا وار، عمران خان نے بہت بڑی وکٹ اڑالی ، سابق چئیرمین سینیٹ اور وفاقی وزیر تحریک انصاف میں شامل..پاکستان تحریک انصاف نے مخالفین کے چھکے چھڑوا دئیے ، دو تگڑے ناموں نے سیاسی ہمدردیاں تحریک انصاف کے نام کر دیں۔ سابق چیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسنتحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔ ۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کو ایک ہی دن میں 2 بڑی سیاسی کامیابیاں مل گئیں۔سابق چیرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔۔محمد میاں سومرو آیندہ چند روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سکندربوسن بھی آیندہ چندروز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔یاد رہے سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو نگران وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ سکندر بوسن مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں اور اپنے حلقے میں خاصا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔