’’ یہ حکومت ہے یا انکل سرگم کا پتلی تماشا ہے ، سادگی کے پیکر وزیراعظم کے بارے میں توقع تھی اونٹ پرسعودی عرب جائینگے ‘‘ ، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہرروز ایک نیا تماشا کرتی ہے ، یہ حکومت ہے یا انکل سرگم کا پتلی تماشا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری عوام وزیراعظم ، وزرااعلیٰ کی جھونپڑیوں کی تلاش میں ہیں ، جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے کہ ہرجمعہ کو ایک نیا تماشا ہوتا ہے ، سادگی کے پیکر وزیراعظم کے بارے میں توقع تھی اونٹ پرسعودی عرب جائینگے ۔
سی پیک سمیت کئی اہم منصوبوں کی گرانٹس ختم کردی گئیں ، لگتا تھا بچت کی رقم ، فنڈز، تعلیم ، صحت ، بنیادی سہولیات کے منصوبوں پرخرچ ہونگے ، مداری کی جادو کی ٹوپی سے وہی نکلا جو صبح ہونے پر نکلتا ہے ، ویراعظم ، گورنر ہاوسز و دیگر سرکاری اداروں کے اخراجات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ، کہا جا رہا تھا کہ کوئی انقلاب آنے والا ہے ۔
The post ’’ یہ حکومت ہے یا انکل سرگم کا پتلی تماشا ہے ، سادگی کے پیکر وزیراعظم کے بارے میں توقع تھی اونٹ پرسعودی عرب جائینگے ‘‘ ، مریم اورنگزیب appeared first on Urdu News.