یورپی یونین نے حکومت کو مطالبات کی طویل فہرست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مستحکم ترقی اور بہتر گورننس کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ، جی ایس پی مراعات برقرار رکھنی ہیں تو سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور مشکل آ گئی ہے ، یورپی یونین نے سفارشات پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو 2019 کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے بچوں ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور غیر ملکی این جی اوز پر پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جون 2019 تک عملدرآمد نہ ہونے پر جی ایس پی مراعات ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
یورپی یونین نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کے مستحکم ترقی اور بہتر گورننس کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ، کارخانوں میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور خواتین کے حقوق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، پاکستان بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قوانین کا ازسرنو جائزہ لے اور جیلوں میں تشدد کا خاتمہ کرے ۔ یورپی یونین کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر جون 2019 تک ان سفارشات پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو جی ایس پی مراعات بھی نہیں ملیں گی ۔ دوسری جانب وزارت تجارت حکام کا موقف ہے پاکستان عالمی قوانین پر علمدرآمد کر رہا ہے ، یورپی یونین اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پاکستان کی بہتری کے لئے ہیں ۔
The post یورپی یونین نے پاکستان کو مطالبات کی طویل فہرست پیش کردی ، مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی appeared first on Urdu News.