اسلام آباد(نیو زڈیسک)منگل کی رات پشاور، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز افغانستان کا علاقہ تھا،جب کہ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی گہرائی نوے کلومیٹر تھی۔
زلزلے سے کوئی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق علاقے میں آفٹر شاکس کاسلسلہ جاری رہے گا۔زلزلے کے جھٹکے محسو س ہو نے پر لو گ اپنے گھر وں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہو ئے با ہر نکل آئے ۔
The post یا اللہ خیر شدید زلزلہ ، لو گ کلمہ طیبہ پڑھتے گھرو ں سے با ہر نکل آگئے appeared first on Urdu News.