’’ہنگامی ایکشن ‘‘ مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ایک بار پھر سیل ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟ جان لیں مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ایک بار پھر سیل ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟ جان لیں ۔۔ تحریک لبیک کی قیادت کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی ایکشن، وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو کنٹینر لگا کر محفوظ بنانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک کی دیگر قیادت کو گرفتار کر لینے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی ہلچل اور ایکشن دیکھنے میں آیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف جاری کریک ڈاون کے بعد کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو کنٹینر لگا کر محفوظ بنانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے ریڈ زون اور فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علامہ خادم رضوی کو تحریک لبیک کے لاہور میں واقع مرکز سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کا مزید دعویٰ ہے کہ خادم رضوی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ خادم رضوی کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ انہیں اب کس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک 25 نومبر کو پھر سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، ۔
اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال حکومتی سطح پر کوئی باقاعدہ اعلان یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ لیکن یہ بھی یاد رہے کہ عدالت نے فیض آباد کیس کا فیصلہ بھی ایک جانب محفوظ کیا ہوا ہے .تو دوسری جانب لندن میں موجود چیف جسٹس سے جب پوچھا گیا کہ سیاستدانوں کے خلاف تو توہین عدالت کی آڑ میں بہت کچھ کیا جارہا ہے تو وہ انتہا پسند جنہوں نے سر عام گالیاں دیں اور کفر کے فتوے لگائے تو ان کے خلاف کیا ہوگا تو اس پر انکا کہنا تھا کہ آپ بہت جلد ہمارے اقدامات دیکھ لیں گے۔
The post ’’ہنگامی ایکشن ‘‘ مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ایک بار پھر سیل appeared first on Urdu News.