” ہم سے کہا جا رہا ہے کہ بچے کو نوماہ کی بجائے تین ماہ میں ۔ ۔ ۔ “ فیصل واڈا نے حکومت پر اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں میں کھری کھری سُنا دیں

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو کہا جارہاہے کہ بچے کو نو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا دیں ، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کو ڈاکوﺅں سے چھڑوا کر مالکوں کے پاس لیکر گئے ہیں جو پاکستان کے عوام ہیں ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہم سے کہا جا رہا ہے کہ بچے کو نو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا دیں ، ایسا نہیں ہو سکتا ۔
پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کو ڈاکوﺅں سے چھڑوا کر مالکوں کے پاس لیکر گئے جو پاکستان کے عوام ہیں ، اب مالکوں کو اپنی ملکیت کو سنبھالنے کیلئے کچھ مسائل تو دیکھنا پڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان تھا جواللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ختم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے انڈیا کے ساتھ نوازشریف کی طرح پرسنل تعلقات نہیں ہیں ، ہم ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ انڈیا میں چھ ماہ بعد الیکشن ہونیوالے ہیں اس لئے الیکشن کے موقع پر انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا جا رہا ہے ۔
The post ” ہم سے کہا جا رہا ہے کہ بچے کو نوماہ کی بجائے تین ماہ میں ۔ ۔ ۔ “ فیصل واڈا نے حکومت پر اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں میں کھری کھری سُنا دیں appeared first on Urdu News.