ہمسایہ ملک سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دے رہاہے لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دے رہاہے لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، ملک کے دشمن سازشیں تیار کرنے کے لئے اضافی وقت لگارہے ہیں، ہمارا ہمسایہ ملک سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دے رہاہے، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے. پاکستان اور امریکا کا تعاون افغانستان میں امن کا ذریعہ بن سکتا ہے، دونوں ممالک میں بد اعتمادی کے فروغ سے دونوں کا نقصان اور دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی استحکام پر بھی سرجیکل اسٹرائیک کی جارہی ہے اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.