’’ ہمارے والد کبھی اپنے کام کو گھر نہیں لائے اور نہ ہی ہماری تربیت انڈسٹری کے اسٹار کڈز جیسی کی گئی ‘‘ ، بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن اور اب اپنی بیٹی کی تربیت کے حوالے سے بات کی ۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ ابھیشیک نے کہا کہ والد کبھی اپنے کام کو گھر نہیں لائے ، میں نے پہلی مرتبہ انہیں کاسٹیوم پہنے گھر آتے تب دیکھا تھا جب وہ اپنی فلم انسانیت کی شوٹنگ کر رہے تھے ، اس کے علاوہ ہماری تربیت انڈسٹری کے اسٹار کڈز جیسی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں کسی فلم میگزینز کو لانے کی اجازت نہیں تھی ، ہمیں بہت عرصے تک فلم انڈسٹری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا ، ہماری ایک عام زندگی تھی ۔
ابھیشیک کے مطابق جب میں چھوٹا تھا ہمارے گھر کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد موجود رہتی تھی ، مجھے ایسا لگتا تھا جیسے ہر کسی کے گھر کے باہر 500 لوگ موجود ہوتے ہیں ، یہ میرے لیے عام بات تھی ۔ یاد رہے کہ ابھیشیک بچن نے سال 2000 میں فلم ریفیوجی کے ساتھ کیریئر کی شروعات کی ، اس فلم میں کرینہ کپور خان نے بھی ڈیبیو کیا تھا ۔ ان کی شادی 2007 میں اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ہوئی ، ان کی بیٹی ارادھیا 9 سال کی ہے ۔ ابھیشیک کا ماننا ہے کہ اب چیزیں کافی تبدیل ہوچکی ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی بیٹی کی تربیت بھی ویسی ہی کریں جیسی ان کی ہوئی تھی ۔
The post ’’ ہمارے والد کبھی اپنے کام کو گھر نہیں لائے اور نہ ہی ہماری تربیت انڈسٹری کے اسٹار کڈز جیسی کی گئی ‘‘ ، بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن appeared first on Urdu News.