ہریتھک روشن نے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سپر 30‘ کے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے لیے ناممکن سی بات ہے کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام کروں جو کسی طرح کی بداخلاقی میں ملوث ہو ، میں اپنی فلم ’سپر 30 ‘ کے ہدایتکار وکاس بہل سے درخواست کرچکا ہوں کہ وہ اس معاملے پر حقیقت سامنے لائیں ۔

pic.twitter.com/uGT29wKt4z
— Hrithik Roshan (@iHrithik) October 8, 2018

ہریتھک نے یہ بھی لکھا کہ یہ معاملہ رفع دفع نہیں ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے اور جنسی استحصال کا شکار ہونے والے شخص کو اتنا طاقتور بنانا چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مزید آواز اُٹھا سکے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’ کوئین ‘‘ کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف مجھے نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے ۔
The post ہریتھک روشن نے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on Urdu News.