ہالی ووڈ فلم نیوٹن کا یہ کردار اصل میں بھارت کا کون سا انتہائی معروف اداکار ہے ؟ جان کرآپ یقین نہیں کریں گے

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم نیوٹن میں میں سینکڑوں سال کے شخص کا کردار ادا کرنے والے یہ بھارتی اداکار کون ہیں ؟ تو جناب آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکار راج کمار رائو ہیں ۔ واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بھارتی اداکار راج کمار رائو نے فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں2017 ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 70 سے زائد ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی تھیں جس میں بھارتی فلم ’نیوٹن‘ بھی شامل تھی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار رائو نے فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا۔
راج کمار رائونے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ’نیوٹن‘ کی وجہ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے جبکہ اس کامیابی پر اپنی ماں اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کے پیچھے مت بھاگو کیونکہ وہ اکثر حقیقت کا روپ نہیں دھارتے۔واضح رہے کہ فلم ’نیوٹن‘ بہترین کہانی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے اور فلم 2018 کے آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہو چکی ہے۔

The post ہالی ووڈ فلم نیوٹن کا یہ کردار اصل میں بھارت کا کون سا انتہائی معروف اداکار ہے ؟ جان کرآپ یقین نہیں کریں گے appeared first on Urdu News.