اسلام آباد (نیوزڈیسک) گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے انگریزی نصاب میں دہائیوں سے پڑھائے جانے والے ناول گڈ بائے مسٹر چپس کرکے اس کی جگہ پر سیرت النبی ﷺ کی کتاب شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور اعلان کیا تھا کہ بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں فیصلہ کر کے اسے 2020/21 کے نصاب سے ختم کیا جائے گا،مگر اس کے برعکس بورڈ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے لٹریچر کا حصہ قرار دیتے ہوئے ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد گڈ بائے مسٹر چپس کی ڈھائی لاکھ کاپی کی پرپوزل تیار کر لی گئی ہے۔واضح رہے مسٹر چپس ناول گزشتہ 55سال سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے انگریزی کے نصاب کا حصہ ہے اور انگریزی لازمی کے پرچے میں20نمبر کا پرچہ اس ناول مین سے آتا ہے، اکثر طلبہ اس ناول کے پرچے میں دشواری کا شکار بھی رہء ہین۔
یہ شہراآفاق ناول جان ہلٹن نے1934 میں لکھا تھا جس کا مرکزی کردار ایک سکول کا استاد ہوتا ہے اور یہ ناول جنگِ عظیم دوئم کے دور کی منظر کشی کرتا ہے۔ 55سال تک مسلسل اس ناول کو پڑھائے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ انگریزی نصاب میں حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بارے میں مضامین شامل کیے جائیں گے۔کہا گیا تھا کہ اگلے سال کے انٹر میڈیٹ کے نصاب میں طلبہ مسٹر چپس کی جگہ سیرت نبویﷺ کے حوالے سے مضامین پڑھیں گے۔ تاہم ایسا نہ ہو سکا اور گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے ۔بہت عرصہ سے یہ بحث چل رہی تھی کے نصاب میں حضور کی زندگی کے حوالے سے مضامین شامل کیے جانے چاہیں اسکے علاوہ یہ بات بھی کافی عرصہ سے زیرِ غور تھی کہ مسٹر چپس ناول کافی پرانا ہو چکا ہے اب اس کی جگہ کچھ اور پڑھایا جانا چاہیے۔
The post ‘گڈ بائے مسٹر چپس’ کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ appeared first on Urdu News.