لاہور (اردو نیوز) جعفرانی شہر کے موجودہ گورنمینٹ پرائمری بوائز سکول کی تعمیر ہوئی، عمارت ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے گذشتہ بارش کی وجہ جگہ جگہ سے چھت سے پانی ٹپک پڑا اور اس خوف کی وجہ سے اساتذہ طالبون کو کھلے آسمان تعلیم دینے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سکول دوسری بنیادی سہولیات سے محروم بنے ہوئے ہیں جس میں فرنیچر اور سکول کے حفاظت کے لیے مین گیٹ نہیں لگائے گئے
جبکہ سکول کے عمارت کے تعمیرات کے لیے کروڑوں کی بجیٹ منظور کی گئی اور ٹھیکیدار نے ناقص مٹیریل سے سکول کے بلڈنگ کا کام کر کے لاکھوں روپے کا کرپشن کیا
اس موقعے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالفتاح مغیری، غلام مصطفی منگی اور دوسرے اساتذہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی قیادت وزیر تعلیم اور ڈی سی قمبر شھدادکوٹ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بلڈنگ کے تعمیرات میں کی ہوئی کرپشن کی انکوائری کروائی جائے اور سکول کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں
ویڈیو دیکھیں:

The post گورنمینٹ پرائمری بوائز سکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال، سکول انتظامیہ کی اعلٰی حکام سے اپیل appeared first on Urdu News.