لاہور (ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پچاس لاکھ گھر بنانا بہت مشکل کام ہے البتہ پانچ لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے دور میں انفراسٹرکچر پر بہت کام ہوا ، موٹروے بنی لیکن صحت اور صاف پانی کے حوالےسے کو ئی خاص کام نہیں ہوا ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹودی پوائنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانا بہت مشکل کام ہے البتہ پانچ لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے دور میں انفراسٹرکچر پر بہت کام ہوا ،
موٹروے بنی لیکن صحت اور صاف پانی کے حوالے سے کو ئی خاص کام نہیں ہوا ، ہم کو پہلے سا ل دوسال دیں پھر ہمارا پہلی حکومت کے ساتھ موازنہ کریں، ہم پانچ سال پورے کریں گے ، صدارتی نظام کے بارے میں گورنر کے پی کی اپنی رائے ہے لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پارلیمنٹ کے اندر ہوگا جب بھی کوئی تبدیلی آتی ہے تو فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ کہتے ہیں کہ مجھے سے کرپشن سے بات نہ کرو، باقی سب کچھ پر میں بات کرنے کو تیار ہوں لیکن لوگ اس بات کوغلط طریقے سے لیتے ہیں ، ہم سب سے بات کریں گے ،
سوائے کرپشن کے سب سے بات ہوسکتی ہے جو بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چودھری پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین سے رابطے میں رہتاہوں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جتنی استعداد ہے ، اس کے مطابق وہ کام کررہے ہیں، شہباز گل ڈی فیکٹو وزیر اعلیٰ نہیں ہے ، چودھری نثار کا ایکٹو ہونا اچھی بات ہے ، اس کو صوبائی اسمبلی میں آنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی میٹرو ٹرین سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مکمل ہوجائیگی ، پنجاب میں دوکروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہئے ، پچھلی حکومتوں نے اس حوالے سے کہا ہے لیکن کیا کچھ نہیں ، ہم اس مسئلے پر توجہ دیں گے ، لوکل حکومتوں کا الیکشن اسی بنیاد پر ہوگا ۔
The post گورنر پنجاب چوہدری سرور (ن) لیگ کو پیارے ہو گئے ، وزیر اعظم کیخلاف کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ ایسی خبرجس سے کھلاڑیوں کے ہوش اڑ جائینگے appeared first on Urdu News.