گلشن حدید میں کارروائی، اسٹریٹ کرائمنز میں ملوث ملزمان گرفتار

گلشن حدید میں کارروائی

کراچی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ایس پی ملیر عبداللہ میمن کے مطابق ملزمان گلشن حدید اور اطراف سے موٹرسائیکلوں کو چوری کرتے تھے اورٹھٹھہ ساکرو میں چوری کی موٹرسائیکلوں کو فروخت کرتے تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان سے سولہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے، ملزمان کا چھ رکنی گینگ ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹل بھی برآمد کیئے جبکہ ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن نے گلشن حدید کے قریب چھپائی گئی 15 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.