اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلاب جامن کسے پسند نہیں ،جسے دیکھ کر منہ بھی گلاب کی طرح کھل سا جاتا ہے لیکن گلاب جامن اگر کھلا منہ چھوڑ کر کسی اور کی جھولی میں جا گرے تو ارمانوں کا قتل ہو جاتا ہے مگر یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو جائے تو زندگی بھر کا ”روگ“ بن جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءفردوس عاشق اعوان نے ان ”چاچاجی“ پر بھی ایسے ہی ظلم کے پہاڑ توڑے جنہوں نے گلاب جیسا چہرہ یکسر نظرانداز کر دیا اور گلاب جامن کسی اور کو کھلا کر ارمانوں کا یوں بے دردی سے قتل کیا کہ اب جتنا بھی چاہیں کفارہ ادا کر لیں، اس ظلم سے خود کو بری الذمہ نہیں کر سکتیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو جس نے دیکھا، ہنسی سے اس کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے۔آپ بھی دیکھئے یہ دلچسپ ویڈیو