سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کھوئی رٹہ کے سرحدی گاؤں جگالپال کے علاقہ میں کی گئی۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ
یہ بھی پڑھیں : قدرت کے کاموں میں کون دخل دےسکا ہے ؟ ایک انسان کے سر کو دوسرے انسان کے دھڑ پر لگانے کا منصوبہ ناکام ، مگر یہ آپریشن کے دوران نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔۔۔ خبر پڑھ کر آپ اللہ اللہ کر اٹھیں گے
کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت نسیم بی بی زوجہ پرویز اختر کے نام سے ہوئی جن کی عمر 44 سال ہے۔ نسیم بی بی ساکن جگالپال کی رہائشی ہیں۔ جنہیں زخمی ہونے پر فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس نے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت اکثر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے
The post کہا تھا نہ ’’ پاک فوج صرف کہتی نہیں ’ سرپرائز ‘ دیتی بھی ہے ‘‘، پاک فوج نے دشمن کو پہلا نظارہ کروا دیا۔۔۔ سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی appeared first on Urdu News.