کپتان کے دبنگ کھلاڑی سے سندھ سرکار خوفزدہ۔۔۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فیصل ووڈا کو ناقابل یقین پیشکش کر دی

سکھر (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کر دی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سندھ میں کوئی سیاسی بے چینی نہیں، فیصل واوڈا مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا۔ سکھر بیراج کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اصل میں بے چین لوگوں کی نیندیں حرام ہیں، عوام نے پیپلز پارٹی پر پہلے سے بڑھ کر اعتماد کیا ہے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے پہلے سندھ حکومت کو وال بند کرنے کی دھمکی دی تھی اب اگر وہ معلومات لینا چاہتے ہیں اور مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی پر بلاوجہ الزام لگانا نہیں چاہئے، پانی کی قلت قدرتی ہے اور اگر فروری میں برسات نہ ہوئی تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔اس سے قبل خیرپور میں کارکنو ں سے خطاب سے کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے 2002 سے غیر مقبول پارٹی کو اس حلقے سے جتوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام نے ایک سیٹ کے سوا تمام سیٹس پیپلزپارٹی کو جتوائیںاور اگلے الیکشن میں عوام وہ ایک سیٹ بھی پیپلزپارٹی کو جتوائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مقامی رہنماوں کے مطالبات کے حل کے لیے زرداری صاحب نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اس علاقے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے، جس علاقے سے گیس نکلے گی پہلے وہاں فراہم کریں گے۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے خود ساختہ پالیسی بنوائی اور جس صوبے سے گیس نکلی وہاں گیسفراہم ہی نہیں کی گئی۔
The post کپتان کے دبنگ کھلاڑی سے سندھ سرکار خوفزدہ۔۔۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فیصل ووڈا کو ناقابل یقین پیشکش کر دی appeared first on Urdu News.