لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن ) کی رہنما ماروی میمن نے بھی اعتراف کرلیا اور کہاہے کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے- اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو سکتے ہیں مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے، یہ اس کا سب سے زیادہ بکنے والا سودہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس پر یوٹرن بھی نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاید پلی بارگین کیلئے راضی ہوجائیں اور اس سے کئی لوگوں کو چہرے چھپانے کا موقع ملے گا لیکن اس طرح سے مسلم لیگ ن ہمیشہ کیلئے تباہ ہوجائے گی۔ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی صرف ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے تاہم ایک صارف کے سوال کے جواب میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تردید کردی۔خیال رہے اس سے قبل بھی ماروی میمن اپنی قیادت پر تنقید کر چکی ہیں۔
ماروی میمن نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔ماروی میمن کہتی ہیں کہ ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔ ماروی میمن کا کہناہے کہ ن لیگ کی جانب سے ان کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ ماروی میمن نے ان تمام خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
The post ” کپتان استعفیٰ تو دے سکتے ہیں لیکن کسی کو ۔ ۔ ۔ “ لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی اعتراف کرلیا appeared first on Urdu News.