کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹی وی پر بیٹھ کر ساتھی رہنما شعیب صدیقی پر ختم نبوت ﷺ کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کردیا۔نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت حسین نے مہمان کی تعریفوں کے انبار لگادیے جبکہ انہوں نے شعیب صدیقی کو بھی خوب رگڑا دیا۔ عامر لیاقت حسین نےمہمان کو مخاطب کرکے کہا کہ لاہور سے آپ کے خلاف شعیب صدیقی بطور امیدوار ہے، شعیب صدیقی نے ختم نبوت ﷺ کے خلاف کام کیا ہے اس لیے وہ نہیں جیتنے چاہئیں‘۔عامر لیاقت حسین نے ناظرین کو مخاطب کرکے کہا کہ لاہور کے حلقہ پی پی 157 سے خضر نقشبندی بھی امیدوار ہیں جنہوں نے ختم نبوت ﷺ کیلئے کام کیا ہوا ہے۔

جن لوگوں نے ختم نبوت کو ووٹ دینا ہے وہ انہیں ووٹ دیں اور جنہوں نے نہیں دیناوہ شعیب صدیقی کو ووٹ دیں‘۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے شعیب صدیقی پر ختم نبوت ﷺ کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کرنے پر ایک صارف نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی محفل میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کے جواب میں میسرہ انصاری نے اس قرار داد کی کاپی شیئر کی جو شیعیب صدیقی کی جانب سے فیض آباد دھرنے کی حمایت اور ختم نبوت ﷺ احتجاج کے حق میں پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی تھی۔طارق کہوٹ نے عامر لیاقت حسین پر مذہبی منافرت پھیلانےکا الزام عائد کردیا۔