راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر نے پچھلے 24 گھنٹے کی لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شپ مختلف سیکٹرز پرشدیدگولہ باری اورفائرنگ کی اور اب بھی نیزہ پیر،جند روٹ اور باغسر پروقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاکستانی سرحد پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان کی مسلح افواج مکمل الرٹ اور چوکنا ہیں ،آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ کنٹرول لائن پر آج کسی حدتک سکون ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ نکیال سیکٹر میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب کی ڈی آئی جی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی اور شہید کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید نائیک خرم کی نماز جنازہ آج شام ڈی جی خان ادا کی جائے گی ۔
The post کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ جاری،پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب appeared first on Urdu News.