کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف کی زندگی میں بڑی تبدیلی۔۔زندگی کا مقصد کیا بنا لیا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں کے فیصلے اعلیٰ عدالتوں میں برقرار نہیں رہتے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی شکایتیں اب غصہ میں تبدیل ہوں گی، پیرول کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار سے ان کا غصہ ظاہر ہورہا ہے، نواز شریف کا واحد مقصد کسی بھی طرح مریم نواز کو لانچ کرنا رہ گیا ہے۔پروگرام میں شریک معروف صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ انصار عباسی نےکہا کہ کلثوم نواز کی وفات کا سیاسی پہلو بھی ہے،اس وقت ان کے شوہرنواز شریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر جیل میں ہیں جبکہ ان کے بیٹے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے، بہت سے لوگ تعزیت کے ساتھ نواز شریف سے ہمدردی کیلئے بھی ملنے جارہے ہیں، عمران خان کی شادی بھی ذاتی معاملہ تھا لیکن سیاسی معاملہ بھی بن گیا تھا،
سوشل میڈیا کے ساتھ ہمارا مین اسٹریم میڈیا بھی غیرذمہ دار ہے، شہباز شریف کے مقابلہ میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کا طریقہ مختلف ہے، شہباز شریف اپوزیشن کے نہیں حکومت کے آدمی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جارحانہ اپوزیشن کرسکتی ہیں جس کا مظاہرہ بھی کیا ہے، ن لیگ ریڈلائنز کراس نہیں کرے گیلیکن سویلین بالادستی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جارحانہ نظر آئے گی۔انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ریاست کو دیکھنا ہوگا کہ وہ شہریوں کے ساتھ انصاف کرتی ہے یا نہیں ہے، شریف خاندان کیخلاف مفروضہ کی بنیاد پر کمزور فیصلہ دیا گیا، اس کیس میں واضح طور پر ریاست کی زیادتی نظر آتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد ردعمل نواز شریف اور مریم پر منحصر ہوگا، نواز شریف کو بار بار نکالا گیا لیکن وہ سیاست میں بدلہ لینے پر نہیں اترے، پرویز مشرف کا ٹرائل نواز شریف نے نہیں کیا بلکہ سپریم کورٹ کا حکم تھا۔
The post کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف کی زندگی میں بڑی تبدیلی۔۔زندگی کا مقصد کیا بنا لیا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا appeared first on Urdu News.