کلثوم نواز کی نماز جنازہ کونسے معروف عالم دین پڑھائیں گے؟ اہم خبر آگئی

لندن (نیوزڈیسک) بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے آج صبح مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف لندن روانہ ہوئے جو لندن کے مقامی وقت کے مطابق آج پونے 6 بجے لندن پہنچیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں جبکہ کچھ دیر میں گرین سرٹیفیکیٹ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے قبل لندن کے ریجنٹ پارک مسجد کے امام شیخ خلیفہ عزت ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی شہباز شریف پاکستان لائیں گے اور اس موقع پر ان کے ہمراہ نواز شریف کی دوسری صاحبزادی اسما نواز ہوں گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی پاکستان آمد کا فیصلہ کل ہوگا۔
شہباز شریف قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے758 کے ذریعے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 لندن کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام سوا 6 بجے اُڑان بھرے گی جبکہ جمعہ کی صبح 5 بجکر 55 منٹ پر پاکستان میں لینڈ کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گذشتہ روز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کے بعد حکومت نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی اور تینوں افراد رہائی ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے ۔تینوں افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل سے لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل کیا گیا ۔ جس کے بعد آج محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے پیرول میں تین دن کا اضافہ کر دیا۔ اضافے کیے جانے والے پیرول کی مدت آج رات 12 بجے سے شروع ہو کر ہفتے کی رات 12 بجے تک ہوگی ۔ محکمہ داخلہ نے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے میں ممکنہ تاخیر کی صورت میں پیرول میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔
The post کلثوم نواز کی نماز جنازہ کونسے معروف عالم دین پڑھائیں گے؟ اہم خبر آگئی appeared first on Urdu News.