لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی میت جمعے کو پاکستان لانے جانے کا امکان ہے، کلثوم نواز کی تدفین جاتی امراء میں ان کے سُسر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، تدفین کا فیصلہ کلثوم نواز کے شوہر میاں نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی میت جمعے کو پاکستان لانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کیلئے آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہر مشکل اور ہرمعاملے میں بیگم کلثوم نواز سے مشاورت کی ۔تاہم شہبازشریف آج جو بھی پہلی فلائٹ لندن روانہ ہوگی اس کے ذریعے لندن چلے جائیں گے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، صدر ن لیگ شہباز شریف نے تصدیق کردی ہے، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، ۔
اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا، کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب تھی۔ بتایا گیا ہے۔ کلثوم نوازکوپھیپھڑوں کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نےان کو وینٹیلیٹر پرڈالنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز اسپتال میں انتقال کرگئیں۔
The post کلثوم نواز کی نماز جنازہ کس دن ہو گی اور کہاں تدفین کی جائیگی؟ فیصلہ ہو گیا appeared first on Urdu News.