کلثوم نواز کا انتقال ، قطری شہزادوں کی جاتی امراآمد۔۔نواز شریف سے خصوصی طور پر ملاقات، حماد بن جاسم کا خفیہ پیغام بھی دیدیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک)کلثوم نواز کا انتقال ، قطری شہزادوں کی جاتی امراآمد۔۔نواز شریف سے خصوصی طور پر ملاقات، حماد بن جاسم کا خفیہ پیغام بھی دیدیا گیا.. نواز شریف سے جاتی امراء میں قطری شہزادوں کی خصوصی ملاقات، ہفتے کے روز قطری شہزادوں کا خصوصی وفد لاہور کے اولڈ ائیرپورٹ پہنچا جہاں سے انہیں سیدھا جاتی امراء لے جایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ روز جاتی امراء میں ان کے مرحوم سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی گزشتہ روز ہی لندن سے لاہور لایا گیا تھا۔ لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں کئی ممالک کے سفیروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اسی سلسلے میں ہفتے کے روز شیخ الثانی بن حماد کی سربراہی میں قطری شہزادوں کا خصوصی وفد بھی لاہور پہنچا۔ قطری شاہی خاندان کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے انہیں پھر سیدھا شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء لے جایا گیا۔
جاتی امراء پہنچنے کے بعد قطری شہزادوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر تعزیت بھی کی۔ اس دوران دیگر کئی اہم امور بھی زیر غور آئے۔نواز شریف سے جاتی امراء میں قطری شہزادوں کی خصوصی ملاقات، ہفتے کے روز قطری شہزادوں کا خصوصی وفد لاہور کے اولڈ ائیرپورٹ پہنچا جہاں سے انہیں سیدھا جاتی امراء لے جایا گیا۔
The post کلثوم نواز کا انتقال ، قطری شہزادوں کی جاتی امراآمد۔۔نواز شریف سے خصوصی طور پر ملاقات، حماد بن جاسم کا خفیہ پیغام بھی دیدیا گیا appeared first on Urdu News.