کلثوم نواز اور چوہدری نثار علی خان کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ دنگ کر دینے والا انکشا ف سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ گذشتہ روز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ہوئی جس میں چودھری نثار علی خان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں موجود اینکر پرسن نے کہا کہ چودھری نثار علی خان اور بیگم کلثوم نواز کے تعلقات کے بارے میں اکثر سننے میں آیا کہ وہ خراب ہی رہے۔جس پر عارف نظامی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا نواز شریف کی سیاست میں ایک بہت کلیدی کردار تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی بندہ شناسی میاں نواز شریف سے بہتر تھی۔ میاں نواز شریف تو بھولے ہیں،ان کو جو کوئی جس طرح کہتا ہے وہ ویسے ہی کرلیتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کے بارے میں بھی بیگم کلثوم نواز نے بالکل ٹھیک اندازہ لگایا تھا۔
،اسی طرح بیگم کلثوم نواز کی چودھری نثار علی خان کے بارے میں بھی بالکل ٹھیک رائے تھیئ ، اُس کی ایک اور وجہ بھی تھی کہ وہ شہباز شریف کے کافی قریبی دوست تھے۔عارف نظامی نے کہا کہ ان کا آپس میں جو کچھ بھی ہوا، جو تعلق بھی رہا ، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ اگرچہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر کوئی تعزیتی بیان نہیں دیا لیکن انہوں نے گذشتہ روز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ گذشتہ روز لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں شہباز شریف ، حسن اور حسین نواز سمیت چودھری نثار علی خان ، اسحاق ڈار و دیگر نے شرکت کی۔ جس کے بعد ان کا جسد خاکی آج صبح لاہور پہنچا۔ لاہور میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس کی امامت معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کریں گے۔
The post کلثوم نواز اور چوہدری نثار علی خان کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ دنگ کر دینے والا انکشا ف سامنے آگیا appeared first on Urdu News.