کلثوم نوازکی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم عمران خان شرکت نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔۔تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال کے بعد یہ بات زیر گردش رہی کہ تحریک انصاف کے رہنما نماز جنازے میں شرکت کریں گے یا نہیں ،اب اس حوالے تحریک انصاف کی قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح وفدنے بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کافیصلہ کر لیا ہے، گورنر پنجاب کی قیادت میں تحریک انصاف کاوفدنمازجنازہ میں شریک ہوگا،ففدمیں میاں محمودالرشید،میاں اسلم اقبال اوردیگروزرابھی شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں اور انتقال کر گئی جس کے بعد آج لندن سے پاکستان لایا جا رہا ہے جہاں کل ان کا نماز جنازہ پڑھایا جائے گا اور انہیں سسر کے پہلو میں سپرخاک کر دیا جائے گا۔
The post کلثوم نوازکی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم عمران خان شرکت نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔۔تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا appeared first on Urdu News.