وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف آئندہ ہفتے سے کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ، کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائے گا ، ایک نظام بنا لیا ہے جس کے ذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا ، سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اور پراپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں ، دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے، اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ، اس ہفتے میں سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کے الزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں ، ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں ، کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔
The post کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف آئندہ ہفتے سے کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے گا ، وزیراطلاعات فواد چوہدری appeared first on Urdu News.