کسی بدمعاش کو پاکستان میں رہنے نہیں دوں گا، چیف جسٹس کا بڑا اعلان

اسلام آباد (مانٹرینگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قبضہ گروپ منشابم کی گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اورایم پی اے ندیم عباس باراعدالت پیش ہو گئے۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے کہا کہ میں منشابم کونہیں جانتا،میں نے ایس پی کونہیں ڈی آئی جی کوفون کیاتھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بلائیں ڈی آئی جی آپریشنزکوجس نے سفارش کی،عدالت نے ساڑھے 3 بجے ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کردی ؟نیاپاکستان بدمعاشوں کی پیروی کرکے بنانے چلے ہیں،کیا لوگوں نے بدمعاشی کےلئے ووٹ دیئے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انکوائری میں ثابت ہواتوملک کرامت کھوکھربطورایم این اے واپس نہیں جائیں گے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کرکے ڈیرے بنارکھے ہیں،کسی بدمعاش کو پاکستان میں رہنے نہیں دوں گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قبضہ گروپ منشابم کی گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کے ہمراہ ایم پی اے ندیم عباس بارابھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان کے رو برو پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں کچھ کہناچاہتا ہوں،میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کرائیں،اگرمقدمات میں میری غلطی ثابت ہوئی تواستعفیٰ دے دوں گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے استعفیٰ دو،اتنی آپ لوگوں میں جرات نہیں استعفیٰ دو،چیف جسٹس پاکستان نے ساڑھے 3 بجے دوبارہ عدالت لگے گی میرے آنے تک استعفیٰ لکھ کر رکھیں ہم آکر دیکھیں گے۔
The post کسی بدمعاش کو پاکستان میں رہنے نہیں دوں گا، چیف جسٹس کا بڑا اعلان appeared first on Urdu News.