لاہور۔(نیوزڈیسک) قومی احستاب بیورو لاہور میں کرپشن کیسز میں وصول 16 کروڑ 72 لاکھ روپے کے چیک حکومتی و نجی اداروں کے حوالے کر دیئے گئے‘ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیک متعلقہ اداروں کے نمائندگان کے حوالے کیے۔وصول کنندگان میں لاہور پارکنگ کمپنی کو 7 کروڑ 13 لاکھ مالیت کا چیک دیاگیا۔نجی بینک حکام کو 4 کروڑ 52 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے نمائندے کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
پاکستان کسٹمز حکام کو 2 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ایل ڈی اے حکام نے 90 لاکھ 35 ہزار مالیت کا چیک وصول کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ رواںسال کے دوران نیب نے ملزمان سے 4 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین نیب کی ہدایت کے مطابق رواں سال ڈیڑھ ارب سے زائد رقم متعلقہ اداروں اور متاثرین میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
The post کرپشن کیسز میں وصول 16 کروڑ 72 لاکھ روپے کے چیک حکومتی و نجی اداروں کے حوالے کر دیئے گئے appeared first on Urdu News.