کرن جوہر کی مشہور زمانہ فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ، بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ، کرن جوہر کی تردید

کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے ، تاہم فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کی تکمیل کو 20 برس مکمل ہوچکے ہیں ، حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے کرن جوہر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وہ ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کریں گے ۔
رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ کرن جوہر نے فلم کی کاسٹ کو فائنل نہیں کیا تاہم وہ ٹائیگر شروف ، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی کو فلم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ اس فلم کی ہدایات کرن جوہر نہیں دیں گے کیونکہ وہ اپنی فلم ’’ تخت ‘‘ میں مصروف ہیں ۔ تاہم کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم کے سیکوئل بنائے جانے کی واضح الفاظ میں تردید کردی ۔کرن جوہر کی ہدایات میں 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ کچھ کچھ ہوتا ہے’، اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم میں تھی ، جس میں شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
The post کرن جوہر کی مشہور زمانہ فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ، بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ، کرن جوہر کی تردید appeared first on Urdu News.