کرنسی اسمگلنگ کیس ، راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایک بار پھر ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، 22 اکتوبر کو پیش ہونے کا حُکم

ماڈل ایان علی کے کسٹم عدالت نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل گرل ایان علی ایک مرتبہ پھر سے شہ سرخیوں میں آ گئیں ہیں کیونکہ کرنسی سمگلنگ کیس میں بار بار غیر حاضر رہنے پر راولپنڈ ی کی خصوصی کسٹم عدالت کے جج ارشد علی بھٹہ نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ آج انہیں عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ آج بھی نہیں آئیں ۔
میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ کرنسی اسمگلنگ میں ضمانت کے بعد اب تک دبئی میں ہی مقیم ہیں ، اس سے قبل اس سے قبل آج کی سماعت میں ان کے وکیل نے ایان علی کی بیماری پر عدالت سے استثنیٰ مانگا تھا ۔ استثنیٰ کے خلاف دلائل میں پراسیکیوٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے ۔ ایان علی کے پہلے بھی دو مرتبہ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ۔ ایان علی کواب 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
The post کرنسی اسمگلنگ کیس ، راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایک بار پھر ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، 22 اکتوبر کو پیش ہونے کا حُکم appeared first on Urdu News.