کرتارپور راہداری سے سکھوں کو بغیر ویزے اور پاسپورٹ کے پاکستان میں آنے کی اجازت دیں گے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاؤں ان کے کانپ رہے ہیں جو کٹہرے میں کھڑے ہیں ، ہمارے وزرا پرالزام آیا تو وہ ازخود چلے گئے، ہم نئی مثال قائم کررہے ہیں ، ڈومور ڈومور کہنےوالوں نےمدد مانگ لی ہے ، کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر  پاکستان آنےکی اجازت دیں گے، وزیر اعظم عمران خان وزارت خارجہ کی 100 روزہ کارکردگی سے مطمئن ہیں ،

عوام نے پاکستان تحریک  نجی ٹی وی  کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے ، گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش کیا اور کشمیرکے معاملے کوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا گیا ، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکتے ، مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لئے ناگزیر ہے ، سیاسی اختلافات کے با وجود مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں ، کسی کو مایوس نہیں کریں گے .

مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے،سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی آواز بلند کریں اور ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ  آئیں اورمل کر کشمیرڈےلندن میں منائیں،پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مل بیٹھ کر مذاکرات کریں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی کا کہنا تھا کہ  صدرٹرمپ نےایک سال پہلےجنوبی ایشیاکی پالیسی دی تھی لیکن اب ڈومور ڈومور کہنے والوں نےمدد مانگ لی ہے،ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے مدد کی گزارش کی ہے، ڈو مور کہنے والوں نے آج مدد مانگی ہے ، ٹرمپ نے پاکستان سے گزارش کی ہے کہ  افغانستان میں امن کے لیے ہماری مدد کریں  .

ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، عمران خان پہلےوزیراعظم ہیں جنہوں نےامریکی صدرسےدوٹوک بات کی ، افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردارادا کرے گا ، 15دسمبرکوکابل جارہاہوں چین اورافغانستان کےوزراء خارجہ سےملوں گا ، جب میں افغانستان گیا تو وہاں دیکھا گندم کا قحط ہے، ہمارے پاس گندم بہت زیادہ ہے اس لیے افغانستان کو تحفے میں دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنےکااقدام  . خیرسگالی اور امن کیلیے ہے ، پاکستان کے ایک فیصلے نے کروڑوں سکھوں کے دل بدل دیے ہیں 

بھارتی ریاست امرتسر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے، پاکستان کے خیر سگالی کے پیغام کو پوری دنیا نے سراہا ہے ، کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر  پاکستان آنےکی اجازت دیں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزراپرالزام آیاتو وہ ازخود چلےگئے، ہم نئی مثال قائم کررہے ہیں ، پاؤں ان کے کانپ رہے ہیں جو کٹہرے میں کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہماضی کی حکومتوں نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ، بجلی کی قیمت بڑھی ہے لیکن ہم نے کسانوں کے لیے قیمت آدھی کر دی ، پچھلے 50 سال سے کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا ، تجارتی خسارہ بھی ورثے میں ملا ، ڈاکٹر کوئی نسخہ دے گا تو مریض کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، پاکستانی معیشت کو بھی ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ، حکومت انہیں مایوس نہیں کرے گی ، ملک میں بجلی کے نرخ بڑھے ہیں کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے ریٹ آدھےکردیےہیں ، گندم وافرمقدار میں موجود ہے ، ضرورت پڑنے پر سبسڈی بھی دی جائے گی ،  گنےکے کاشتکاروں کو فائدہ دینے کیلیے10لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دی ہے ۔ انصاف پر اعتماد کیا ہے ، حکومت انہیں مایوس نہیں کرے گی  ۔
The post کرتارپور راہداری سے سکھوں کو بغیر ویزے اور پاسپورٹ کے پاکستان میں آنے کی اجازت دیں گے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی appeared first on Urdu News.