کراچی کی سڑک پر پتلون اتار کر لڑکیوں کی گاڑی کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنا والے لڑکے کے گھر پولیس کا چھاپہ نوجوان کون نکلا؟

کراچی کی خبر

کراچی: خواتین کو دیکھ کر نوجوان نے نازیبا حرکات شروع کر دیں، خاتون نے اس کی اور اس کی گاڑی کی پلیٹ نمبر کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر کراچی پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کے نمبر سے اس لڑکے کا ایڈریس حاصل کر لیا ہے اور اس کے گھر چھاپہ بھی مارا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے کوئی بھی شکایت تھانے میں درج نہیں کی گئی ہے پولیس کی جانب سےازخود کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس لڑکے کو گرفتار کر لیا جائے گا تاہم ابھی تک پولیس کو کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں کرائی گئی ہے، اس حوالے سے ایس پی توقیر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی باقاعدہ رپورٹ نہیں آئی ہے نہ ہی کسی نے آ کر شکایت کی ہے، سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے یہ بات سب کے نوٹس میں آ گئی ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے انتہائی نازیبا حرکات کی ہیں، اس تمام واقعہ کی تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی، پولیس اس لڑکے کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔

 سوشل میڈیاپرایک پوسٹ اپ لوڈ کی گئی تھی۔ جس میں اس خاتون نے الزام لگایاکہ ایک شخص کی جانب سے نازیباحرکات کی جارہی تھیں ۔جس کے بعدپولیس نے ایکشن لیاپولیس نے یہ بھی کہاکہ خاتون کی جانب سے باقاعدہ کوئی شکایت تھانے میں درج نہیں کرائی گئی ۔البتہ پولیس نے خوداس کانوٹس لیاہے اوراس پرکارروائی کی جارہی ہے۔جس شخص کے نام پرگاڑی رجسٹرڈ ہے وہاں پربھی پولیس نے کارروائی کی لیکن ملزم روپوش ہوگیا۔پولیس کاکہناہے کہ کوشش جاری ہے اوراس شخص کوجلدازجلدگرفتارکرلیاجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.